کراچی،صدر کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دوسرا روز
صدرکےعلاقےمیں کے ایم سی کی جانب سے تجاوزات کےخلاف کئےجانے والا آپریشن آج بھی جا ری ہے، گزشتہ روزآپریشن میں دکانوں کےسامنےقائم تجاوزات کوہٹایاگیاتھا تجاوزات کےخلاف آپریشن ایمپریس مارکیٹ،پاسپورٹ آفس اوراطراف میں کیاجائےگا۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن بھاری مشینری کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئےپولیس اور رینجرز کی بھی خدمات ھاصل کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ تجاوزات کےخلاف آپریشن سپریم کورٹ کےحکم پرکیاجارہاہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر کے ایم سی سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز آپریشن شروع کیا گیا جو آج بھی جا ری ہے،منصوبہ بندی کے تحت کارروائی جا ری ہے۔برس ہا برس سے قائم تجاوزات کو ختم کیا جارہا ہے۔
چیئرمین لینڈ ڈپارٹمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق صدر کے علاقے میں آپریشن کر رہے ہیں اور پندرہ دن میں ہمیں یہ کلئیر کروانا ہے۔