اسلام آباد، سیاسی بیانات میں قومی اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہیے، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ ورکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سپارکو ہمارا قومی ادارہ ہے، ہمیں سیاسی بیانات میں قومی اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ خلائی پروگرام کی ہم نے اپنے دور میں آبیاری کی اور چین کے ساتھ آسٹروناٹ بھیجنے کا فیصلہ ہمارے دور میں ہی کیا گیا تھا، جس پر آج عملدرآمد ہورہا ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ موصوف کو اپنے سیاسی بیانات میں پاکستان کے قومی پروگرامات کو نہیں دھکیلنا چاہیے۔