اسلام آباد، فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجنے سے زمین پاک ہوجائے گی، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے صحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہر فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجنے کے بیان پر سوالات کردیئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فسادی سیاستدان مختلف جماعتوں میں ہیں۔ خلاء میں بھیجنا آسان حل ہے تاکہ فسادات بھی نہ ہوں اور زمین بھی پاک ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے لیڈر آف اپوزیشن کا پچھلی حکومت کی جانب سے پیکج چیک کر لیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مل ملا کر نہیں جو اصل میں ہے وہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔