اسلام آباد، حکومت کو حساب لئے بغیر خلا میں بھی جانے نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا حساب لیے بغیر خلا میں بھی جانے نہیں دیں گے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا حساب لیے بغیر خلا میں بھی جانے نہیں دیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری جھوٹے بیان دینے کے بجائے کام کرکے دکھائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 100 دنوں میں صرف بھینسیں بیچیں تاہم حکومت ذاتی پوائنٹ اسکورننگ کے لیے ملک کو داؤ پر نہ لگائے۔