Nov 06, 2018 07:37 pm
views : 465
Location : National Assembly
Islamabad- MNA Shazia Marri Adresess in NA
اسلام آباد، بار بار نئے لوگ لانا ضروری نہیں، کام کرنا ضروری ہے ،شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ خاتون رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کی جانب سے ایک قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے یقیناًوہ چاہتی ہیں کہ کمیشن کام کرے لیکن ہمیں زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاویز دینی چاہئیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری کامزید کہنا تھا کہ خاتون رکن قومی اسمبلی نے خود کہا ہے کہ تین سال کا عرصہ ہوتا ہے مدت ملازمت کا جس میں پوری طرح کام نہیں ہوپاتا لیکن پھر بھی ان کی منشاء ہے کہ یہ دورانیہ تین برس کا ہی رہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس تجویز سے زحمت نہیں ہوں کیونکہ بار بار نئے لوگ لانا ضروری نہیں ہے کام کرنا ضروری ہے۔ البتہ اگر مدت ملازمت کا دورانیہ تین برس سے بڑھادیا جائے تو بہتر ہوگا۔زمینی حقائق یہ ہیں کہ ہمیں مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔