زیارت، قبائلی شخصیت و بی اے پی کے رہنماکے گھرکو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
قبائلی شخصیت و بی اے پی کے رہنما کے زیارت میں واقع گھرکو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سنجاوی کوئٹہ روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے بلاک کردیا۔سڑک کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کی جانب سے واقعے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے سزا دی جائے۔