Nov 06, 2018 08:48 pm
views : 357
Location : Sweet Home
Karachi- Governor Sindh visits Sweet Home villa
کراچی، گورنر سندھ کا پاکستان بیت المال کے سوئیٹ ہوم ولا کا دورہ
گورنر
سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان بیت المال کے سوئیٹ ہوم ولا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عون عباس اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ
تھے۔
ایم ڈی بیت المال نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو عمارت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
گورنر سندھ نے وہاں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی اورانہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
گورنر سندھ نے وزیر اعظم پاکستان کی کلین و گرین مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔
گورنر
سندھ کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی رہائش ،تعلیم و تربیت کے حوالے سے یہ
ایک مثالی ادارہ ہے۔اس ادارے میں یتیم بچوں کو فراہم کی جانے والی بلا
معاوضہ سہولیات لائق تحسین ہیں ۔اچھی تعلیم و تربیت کی فراہمی سے اس ادارے
کے بچے معاشرے کے بہترین شہری ثابت ہوں گے۔ملک بھر میں اس طرح کے ادارے
احسن طریقہ سے چلانے ہر پاکستان بیت المال کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق
ہے ۔