Nov 06, 2018 08:54 pm
views : 460
Location : Alhamra Hall
Lahore- Governor Punjab addresses to Ceremony
لاہور، سیاست خدمت کا نام ہے، خدمت کرنے سے سیاست میں عزت ملتی ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑی
ہے تو نہ صرف پاکستان میں رہنے والے لوگوں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں
نے بھی گلوبل کاز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
الحمرا ہال میں ڈیم فنڈ ریزنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور گلگت
بلتستان وآزاد کشمیر کے لوگ سب پاکستانی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ اسکولوں
میں جنہیں ہونا چاہیے وہ لوگوں کے گھروں میں محنت مزدوری کررہے ہیں لیکن من
حیث القوم ہماری یہ ترجیح ہونا چاہیے کہ ان بچوں کو اسکولوں میں لے کر
جانا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ان بچوں کو تعلیم دینے کیلئے
اسکولوں میں پہگنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی تعلیم کے فروغ کے لئے سابق برطانوی وزیر اعظم
گورڈن براؤن نے پانچ سو ملین ڈالر کی گرانٹ دی تھی اور آئندہ بھی تعلیم کے
فروغ کیلئے ہم عالمی برادری سے پیسے لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ان کو یاد کرتے ہیں جو لوگوں کیلئے کام کرتے ہیں، میں
سیاستدانوں سے کہتا ہوں کہ وہ سیاست میں عبادت سمجھ کر آئیں سیاست میں پیسے
بنانے کیلئے نہ آئیں۔ سیاست خدمت کا نام ہے، خدمت کرنے سے سیاست میں عزت
ملتی ہے۔
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اس
ملک کو نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، وہ پاکستان جس کا خواب قائد اعظم
محمد علی جناح ؒ اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا، ہم ملک میں
قانون کی بالادستی، انصاف کا بول بالا، بیروزگاری کا خاتمہ اور ملازمتوں
کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔