Nov 06, 2018 09:00 pm
views : 345
Location : Press Club
Karachi- PST Chief Sarwat Ejaz Qadri Press Conference
کراچی، یورپی یونین کی عدالت نے بھی انبیاء کی شان میں گستاخی کا راستہ روکا، ثروت اعجاز قادری
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ امیر میلاد
مصطفی ﷺ محمد عباس قادری نے اپنے رفقاء کے ساتھ جان کی قربانی پیش کی، نشتر
پارک کے جنازے ہوں یا بلدیہ کے یا اس شہر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرتے
ہوئے کسی کی جان کسی کی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا
تھا کہ نشتر پارک سے جس طرح جنازے اٹھ رہے تھے اس کے باوجود ہمارے بزرگوں
اور قائدین کی تربیت کا نتیجہ تھا کہ ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کا دروازہ
کھٹکھٹایا اور اہلسنت کے تشخص کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا ۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی حقوق کی عدالت نے ایک
فیصلہ کیا جو کئی سالوں سے یورپی یونین کی عدالتوں میں چل رہا تھا اور وہ
بہت خوبصورت فیصلہ ہوا ۔ یورپی ملک کوئی اسلامی جمہوریہ ملک نہیں ہے اور نہ
ہی وہاں کا جج کوئی مسلمان تھا لیکن اس نے انسانی حقوق کی پامالی کوبرداشت
نہ کیا اور کہا کہ کسی بھی انبیاء کی توہین اور شان میں گستاخی کرنا یہ
اظہار آزادی کا کوئی راستہ نہیں ہے اور لوئر کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک
اس فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔