Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 06, 2018 09:07 pm views : 357

Location : ISPR

Rawalpindi- Ambassador Alice Wells meets COAS
  • Urdu

راولپنڈی، آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے عزم کی تعریف کی ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کا خطے میں امن و سلامتی کے قیام پر اقدامات اور ہر سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
پندرہ  جون کو ڈرون حملہ میں ملا فضل اللہ کے مارے جانے کے بعد ایلس ویلز کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، امریکی رہنما کابل میں ایک روزہ قیام کے بعد اسلام آباد آئی ہیں۔
پاکستان کے دورے سے قبل کابل میں انہوں نے کہا تھا کہ امن مذاکرت کے عمل کو آگے بڑھانے میں ہمسایہ ممالک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن پاکستان نے کافی اقدامات نہیں کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اب تک اسلام آباد کی جانب سے پائیدار اور فیصلہ کن اقدامات نہیں دیکھے ہیں اور اہم ان کے منتظر ہیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved