Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 06, 2018 09:10 pm views : 480

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Minister & Finance Minister Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد، پاک چین تعلقات نہ صرف اچھے بلکہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، وزیرخارجہ

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین سے ہمارے ہمارےتعلقات نہ صرف اچھے ہیں بلکہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین اچھا اور مثبت تھا، دورے کا مقصد عالمی برادری کو واضح پیغام دینا تھا کہ پاک چین تعلقات گہرے، دیرینہ اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، چین سے تعلقات اچھے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں چین سے دوستی سے متعلق غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاک چین تعلقات نہ صرف اچھے بلکہ مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہم نے چینی قیادت میں پہلے سے زیادہ گرم جوشی دیکھی۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دورے میں 15 کے قریب معاہدے اور اہم یادداشتوں پردستخط کیے گئے، دورے سے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو معاشی تعلقات میں بدلنے اور اقتصادی جہت کوفروغ دینے میں مدد ملی، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کو وزرا خارجہ کی سطح پر لے جانے پر اتفاق ہوا، اور یہ بھی طے ہوا کہ دونوں اطراف سزا شدہ قیدیوں کو اپنے اپنے ملکوں میں سزا مکمل کرائی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے چین سے معاشی استحکام لانے کے لیے کافی کچھ سیکھنا ہے، برآمدات دُگنا کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے امید ہے کہ ہم اپنی برآمدات دُگنا کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے، چین کے پاس غربت کے خاتمے کے لیے وسیع تجربہ ہے ہم غربت کے خاتمے سےمتعلق چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، غربت کے خاتمے کے لیے کیا گیا معاہدہ بھی اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیلنس آف پیمنٹ کرائسز تھا ، دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کو چھ بلین ڈالرز ملے ہیں اور اب چین سے بھی ہمیں ریلیف ملا ہے اس کے علاوہ ہم مزید کام کررہے ہیں۔
 ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں بتاسکتا ہوں کہ اب پاکستان پر بیلنس آف پیمنٹ کرائسسز کا بحران بالکل ختم ہوچکا ہے

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved