Nov 06, 2018 10:01 pm
views : 446
Location : Domestic Place
Islamabad- APHC Conference
اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام یوم شہداء جموں وکشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں گول میز کانفرنس کا انعقاد
کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام یوم شہداء جموں وکشمیر کے حوالے سے
اسلام آباد میں گول میز کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس میں غلام محمد
صفی، سید فیض نقشبندی، چوہدری طارق فاروق، چوہدری پرویز اشرف، عبدالرشید
ترابی، بریگیڈئیر سائمن شرف ، عبدالحمید لون، عبدالحمید ملک ، محمد حسین
خطیب اور علی رضا بخاری شریک تھے۔
گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 6 نومبر 1947ء کے
شہداء نے تکمیل پاکستان اور آزادی کیلئے تین لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ
پیش کیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر سے بھارتی فوج کا انخلاء ناگزیر ہے، جموں کے
بزرگوں، بچوں اور ماؤں کو بھارت کی دہشت گرد تنظیموں اور ڈوگراں حکمرانوں
نے جس بے دردی سے شہید کیا وہ دنیا کیلئے سوالیہ نشان ہے۔
گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت رہنماؤں کے علاوہ جنگ
بندی لائن کے دونوں اطراف کے قائدین، دانشوروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے
بھی خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قومیں
اس طرح کے واقعات کو یاد رکھتی ہیں اور اس بنیاد پر مستقبل کا تعین کرتی
ہیں۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں تحریک آزادی کشمیر کو ازسرنو
منظم کرنے کیلئے اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے تاکہ شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل
تک پہنچایا جاسکے۔