کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کاروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کیئے، گرفتار ملزمان میں دو ڈکیت اور ایک شراب فروخت کرنے والا شامل ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت ملزمان سے دو پستول مسروقه موٹر سائیکل برآمد کیا جبکہ دوسرے ملزم سے شراب کی اکیس بوتلیں برآمد ہوئیں۔
کراچی کے علاقے سلطان آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے میں دو منشیات فروش کارندے گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پولیس کی کارروائی میں سہراب گوٹھ سے دو ڈکیت گرفتار ہوئے، ملزمان سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ پاپوش نگر میں پولیس نے چھاپے کے دوران ڈکیت سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔