اسلام آباد: تلخ کلامی سے ایوان کا تقدس پامال ہوا، ایاز صادق
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں ارکان کی ایک دوسرے کی تلخ کلامی سے ایوان کا تقدس پامال ہوا ،ناخوشگوار واقعہ تمام اراکان کیلئے شرمندگی کا باعث بنا
مجھے اور خورشید شاہ کو اسپیکر صاحب نے چیمبر میں بلایا اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کو معطل کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہم نے منع کیا
ہاؤس کے بزنس کو عزت دار طریقے سے چلانے کیلئے وقتا فوقتا ہماری جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے