اسلام آباد: حکومت کا پرتشدد احتجاج کے واقعات میں متاثرہ افراد کی داد رسی کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے جب کہ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکج تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔حالیہ احتجاج کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف متعدد مقدمات درج کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کے احکامات کے بعد مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا۔