اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے یمنی سفیر کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان کی یمن کے سفیر محمد مطھر العشبی سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بات چیت
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور یمن کی جانب سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا