کراچی:شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو
بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا ایک اور گروہ سرگرم۔۔۔ موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے پیسے لیکر نکلنے والے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے،بریگیڈ کے علاقے میں دکانداربینک سے تین لاکھ روپے لیکر دکان پر پہنچا،بینک سے پیچھا کرتے چار مسلح ملزمان نے دکان پر پہنچتے ہی لوٹ لیا،
متاثرہ دکاندار کے مطابق مسلح ملزمان کا ایک بندہ بینک میں موجود تھا،ملزمان نے سندھی مسلم سوسائٹی میں بینک سے نکلنے پر پیچھا کیا،
دو ملزمان کو واضح دیکھاجاسکتا ہے، دو نے ہیلمٹ پہنچ رکھا ہے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکہ تحقیقات شروع کردیں