اسلام آباد:توہین عدالت کیس: عامر لیاقت پر فرد جرم عائد
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عامر لیاقت پر آرٹیکل(3) 204 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔
اس موقع پر عامر لیاقت نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ 'میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں پہلے بھی معافی مانگتا رہا ہوں'۔جس پر جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ 'معافی کا وقت گزر چکا ہے،آج فرد جرم کے لیے تاریخ رکھی گئی تھی'۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ 'عامر لیاقت نے 6 مارچ 2017 کے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کی ہے، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے'۔