اسلام آباد،نواز شریف نے فنانشل چوری کے ساتھ پانی کی حصے داری میں بھی چوری کی،فیصل واواڈا
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دوسرے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالا اور پانی چوری کیا،فنانشل چوری کے ساتھ پانی کی حصے داری میں بھی چوری کی۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی کے لیے کسی صوبے میں جا کر بات کرنا پڑی تو کروں گا، ٹیلی میٹرز کا ایشو ہے، پانی مینوئل طریقے سے ناپا جا رہا ہے،زبانی احکامات کے ذریعے ٹیلی میٹرز بند کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کو بتانا چاہتا ہوں گزشتہ دور میں کی گئی پانی چوری پکڑ چکا ہوں،ایشو پر سندھ حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلوں گا،وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے ایشو کو حل کروں گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکراچی میں کہ 58 فیصد پانی کم پہنچ رہا ہے جس میں 44 فیصد چوری ہورہا ہے، مختلف مقامات سے لیک ہورہا ہےہمیں جنگی بنیادوں پر ان سب کو روکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، وفاق مدد کرے گا۔ مختلف پروجیکٹس کا غیر جانب دار آڈٹ بھی کروایا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کوئی کمیٹی بنانے کی ضرورت نہیں،پانی کی چوری ہوئی ہے، چوری و ڈکیتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پانی کی چوری کا ریکارڈ ہمیں ورثے میں ملا ہے۔