Nov 07, 2018 06:03 pm
views : 458
Location : Parliament House
Islamabad- MNA Shazia Marri Addresses in NA
اسلام آباد،وزیر آبی وسائل کو دعوت دیتی ہوں کہ پانی کے مسائل پر سندھ کے ماہرین کےساتھ میٹنگ کریں،شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پانی کی تقسیم 1977 سے 1982 کے نظام کے مطابق بنائی گی تھی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اگر پانی کی تقسیم اسی طرح ہوتی رہی تو اس سے ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا ہمارا ڈیلتا تباہ ہوگیا ہوگیا لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہوچکی ہے۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر آبی وسائل کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ سندھ کے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے جنہیں حقائق معلوم ہیں،یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اسے حل کیا جانا چاہیے۔