Nov 07, 2018 06:29 pm
views : 427
Location : National Assembly
Islamabad- MNA Rana Sanaullah Adresess in NA
اسلام آباد،جب یہودی لابی اور یہودی بچے کا شور اٹھے گا تو جواب دینا مشکل ہوجائیگا،راناثنا اللہ
رہنماپاکستان مسلم لیگ ن اور رکن قومی اسمبلی راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ایک وزیر اٹھتے ہیں نہ وہ حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں نہ ہی امن و امان کے حوالے سے پالیسی کا دفاع کرتے ہیں نہ ہی ملک کی معیشت کے ساتھ جوکھلواڑ کیا جا رہا ہے اس پر گفتگو کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ شور شرابا کرکے قوم کا دھیان کسی اور جانب منتقل کردیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شور شرابے کے حوالے سے تین دن پہلے کہا تھا کہ جو بھی بات کرنی ہو ثبوت کے ساتھ کریں ،جب یہودی لابی اور یہودی بچے کا شور اٹھے گا تو جواب دینا مشکل ہوجائیگا۔