Nov 07, 2018 07:57 pm
views : 420
Location : Parliament House
Islamabad- PMLN Rana Sanaullah Media Talk
اسلام آباد، حزب اختلاف خلوص نیت سے کمیٹی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے بھرپور کام کرے گی ، رانا ثناء اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دونوں
ایوانوں کی جانب سے 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا جائزہ لینے
کیلئے بنائی جانے والی مشترکہ پارلیمنٹری کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے
حزب اختلاف پوری طرح سے یکسو ہے ، کمیٹی کے آج کے پہلے اجلاس میں پرویز خٹک
کو اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ تجویز
بھی دی تھی کہ پرویز خٹک کے ناتواں کاندھوں پر بوجھ کو تھوڑا کم کرنے
کیلئے کو چیئرمین بھی منتخب کرلیا جائے تاہم یہ بات ٹی او آرز کمیٹی کو
منتقل کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف خلوص نیت سے اس کمیٹی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے
بھرپور طریقے سے کام کرے گی اور امید ہے کہ حکومت اس میں کوئی رکاوٹ نہیں
ڈالے گی تاکہ آئندہ کبھی بھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہ ڈالا جاسکے کیونکہ
جمہوریت کے آگے بڑھنے اور ملک کے آگے بڑھنے کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ ووٹ کو
عزت دی جائے، ووٹ کو عزت دی جائے گی تو معاملات بہتر ہوں گے اور جمہوریت
پروان چڑھے گی۔