Nov 07, 2018 08:50 pm
views : 450
Location : Different Areas
Lahore- Lawyers Protest
لاہور،گجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے ریلی
گجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے ہائی کورٹ بینچ کے قیام
کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سیشن
کورٹ پہنچی۔
احتجاجی وکلاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ
مظاہرین وکلاء کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
وکلاء نے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ بینچ کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے۔
مظاہرے میں شریک ایک وکیل کا کہنا تھا کہ گجرانوالہ بار ایسوسی ایشن پورے
اعتماد اور تندہی کے ساتھ ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے حوالے سے اپنی جدوجہد
کررہی ہے، ہماری اس جدوجہد کو پانچ سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے ، ہم
پرامید ہیں کہ اپنی جدوجہد کے نتیجے میں ہم ہائی کورٹ بینچ لے کر رہیں گے۔
مظاہرے میں شریک ایک اور وکیل کا کہنا تھا کہ آج کا احتجاج پرامن ہے، اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو اس میں شدت بھی آسکتی ہے۔
مظاہرین نے متنبہ کیا کہ مطالبے کی عدم منظوری پر 14 نومبر کو عدالت کو تالے لگاکر کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔