Nov 07, 2018 09:08 pm
views : 425
Location : Parliament House
Islamabad- Fedaral Information Minister Fawad Chaudhary Media Talk
اسلام آباد، آصف زرداری کچھ بھی کرلیں وہ مقبول نہیں ہوسکتے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ابھی وہ صدمے میں ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ابھی وہ
صدمے میں ہیں، آصف زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے تاہم اب وہ کچھ
بھی کرلیں مقبول نہیں ہو سکتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب پیپلزپارٹی اور
مسلم لیگ (ن) والے دے سکتے ہیں جب کہ شہباز شریف کو نواز شریف دور کے آڈٹ
کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا مذاق ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے سوال
پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کا آپس
کا معاملہ ہے، اس پر کیا بات کرنی ہے۔