Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 07, 2018 09:34 pm views : 536

Location : Parliament House

Islamabad- Parliamentrians wishes Diwali
  • Urdu

اسلام آباد، اراکین قومی اسمبلی کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان بھر میں بسنے والے تمام ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ہندو برادری کیلئے ہولی کے تہوار پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے پاکستان بھر میں بسنے والے اور پاکستان سے باہر رہنے والی تمام ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہندو برادری بھی اپنے آپ کو اتنا ہی پاکستانی سمجھتی ہے جتنا ہم سمجھتے ہیں ۔ یہ سرزمین بھی ان کی ہے۔ پاکستان میں ہم مل جل کر اقلیتوں کے تہوار کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمہار واکوانی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والی ہندو برادری کو دیوالی کی بدھائی پیش کرتا ہوں، دیوالی کو دیپوالی بھی کہتے ہیں، دیپ کے معنی چراغ اور اولی کے معنی قطار کے ہیں۔ یعنی چراغوں کی قطار، اندھیروں کے اوپر روشنی، بدی کے اوپر نیکی اس کو دیوالی کہتے ہیں، دیوالی ہو، عید ہو، ایسٹر ہو یا اس طرح کے بڑے تہوار ان کی بہت بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ ان خوشی کے مواقعوں پر ہمیں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کرنی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیوالی اور ہولی پر چھٹی نہیں ہوتی لیکن یہ بات بھی کسی خوشی سے کم نہیں ہے کہ تمام پارلیمنٹرینز آج مل کر میرے گھر میں دیوالی کی خوشیاں منانے آرہے ہیں۔ یہ ایک اچھی روایت ہے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved