Nov 07, 2018 09:37 pm
views : 411
Location : Parliament House
Islamabad- Pervaiz Khattak elected chairman of committee to probe alleged rigging in polls
اسلام آباد، انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کمیٹی چیئرمین منتخب
انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کو متفقہ طور پر تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب
کر لیا گیا ہے۔
عام انتخابات 2018ء کے جائزے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر
دفاع پرویز خٹک کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر نے پرویز خٹک کا نام چیئرمین کیلئے
نامزد کیا، سینیٹر رحمان ملک نے بھی ان کے نام کی تائید کی۔ اس موقع پر
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں
نے مجھ پر اعتماد کیا۔
اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا
تھا کہ مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے آج کمیٹی کا پہلا اجلاس تھا، اس کی
چیئرمین شپ کیلئے پرویز خٹک کو منتخب کر لیا گیا ہے۔
فواد چودھری نے بتایا کہ آئندہ کے اجلاس میں ٹی آر آوز پر بات چیت ہو گی،
اپوزیشن کو خود ہی نہیں پتہ کہ کمیٹی نے کیا کرنا ہے، اب اپوزیشن کا کام ہے
کہ وہ ایسا مواد لائے جس سے دھاندلی ثابت ہو۔