Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 07, 2018 09:48 pm views : 478

Location : Senate

Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Statement in Senate
  • Urdu

اسلام آباد، ہم پراکسی وار کی نذر ہو رہے ہیں یمن اور شام اس سے متاثر ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پراکسی وار کی نذر ہو رہے ہیں یمن اور شام اس سے متاثر ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک کے جو منصوبے جاری تھے وہ جاری رہیں گے، بس ان کو نئی سمت دینے کی کوشش کی ہے، آج جس جگہ پاکستان کھڑا ہے ہم اپنے گریبان میں جھانکیں کہ کون ذمے دار ہے، ہم پراکسی وار کی نذر ہو رہے ہیں یمن اور شام اس سے متاثر ہیں، ملک کی موجودہ صورت حال پر سب کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بد قسمتی سے یمن میں جنگ کی کیفیت ہے خون خرابہ ہو رہا ہے ملک تقسیم ہو چکا ہے، فضائی حملے بھی ہو رہے ہیں، میڈیکل اور خوراک کے خطرناک حد تک مسائل درپیش ہیں، پاکستان کی صورتحال بہت نازک ہے سعودی عرب سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ایران ہمارا ہمسایہ ہے ایسی صورت میں ہمیں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے، ہمارا فیصلہ رہا کہ دونوں ہمارے برادر ملک ہیں ہم اس جنگ میں حصے دار نہیں بن سکتے ، پاکستان اور عمران خان اس پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مدد کرنے میں ایک پیکج دیا، یہ پیکج کسی شرائط کے بدلے میں نہیں ملے، ہماری جانب سے کوئی ایسا وعدہ نہیں ہوا جو چھپایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور رہیں گے، لیکن کچھ عرصے سے سرد مہری تھی، اسے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے، 2015 میں ایسے واقعات رونما ہوئے جو خلا کا باعث بنے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved