Nov 07, 2018 10:31 pm
views : 478
Location : Federation House
Karachi- IG Sindh visits Federation House
کراچی، پولیس عوام کی محافظ ہے، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ صنعتی علاقوں میں ایس ایچ اوز کی
تعیناتی کیلئے تاجروں سے صلاح ومشورے کئے جائیں گے۔ شکایتی مراکز کو بہتر
بنایا جائے گا، ڈکیتی ورہزنی پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ تاجروں کے
مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ایوانہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) میں تاجروں وصنعتکاروں سے ملاقات
کے موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام کا مزید کہنا تھا کہ ہم جہاں جاتے ہیں
ہمارے بارے میں بات ہوتی ہے ،ہم پولیس والے کہلاتے ہیں، ہم آپ میں سے ہی
کسی کے بچے ہیں جو کہ وردی پہن کر مقابلے کا امتحان دیتے ہیں اور پولیس
افسر بن جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بھی عوام میں سے ہے، ہم میں اچھے لوگ بھی ہیں، مشکل
لوگ بھی ہیں، راہ راست والے بھی ہیں، قربانی دینے والے بھی ہیں۔ اسی فورس
نے دو ڈھائی ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانیاں دی ہیں، شہر کے امن وامان میں
ہمارا بھی لہو شامل ہے، جب مشکل حالات تھے تو پولیس نے بڑی قربانیاں دی
ہیں۔
آئی جی سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدمات فراہم کرتے ہوئے مجھے تیس برس
ہوگئے ہیں، ہم بنیادی طور پر آپ کے محافظ ہیں اور جان ہتھیلی پر رکھ کر
لوگوں کی جان بچانے کی کوششیں کرتے ہیں۔ نہ صبح کی فکر ہوتی ہے نہ شام کی
وقت کا تعین نہیں کرتے، سردی ، گرمی کا احساس تک نہیں کرتے لہٰذا ہمارا
اچھا رخ بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے۔