پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ
کسی بھی اسلامی ملک کے اندر اور باالخصوص پاکستان کے اندر رسول پاک ﷺ کی
توہین کا مسئلہ اٹھ نہیں سکتا کیونکہ یقینی طور پر کوئی ایسا مسلمان نہیں
ہے جو خدانخواستہ ان کی توہین کرے یا ان کی توہین کو برداشت کرے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم اپنی تاریخ
کو دیکھتے ہیں تو ہماری تاریخ میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ تاریخی طور پر
پاکستان کی ریاست نے ہمیشہ مسلم نیشنل ازم کو پروان چڑھایا ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نظریئے
کو اس لئے پاکستانی ریاست نے فروغ دیا کہ وہ اسٹیٹس کو کو مینٹین کرسکے اور
وہ اپنے اقتدار کو مستحکم کرسکے۔