رسالپور: ہیکرز کے مزید دو شکار، اسکول ٹیچرز کے اکاؤنٹس خالی کر دیے
ملک بھر میں بینک اکاؤنٹ ہیکرز کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں،رسالپور کے سرکاری اسکول ٹیچرز محمد یوسف اور رفیق ندیم کے اکاؤنٹ ہیک کر لیے۔ہیکر نے بینک کے ہیلپ لائن نمبر سے کال کر کے پن کوڈ مانگا۔
متاثرہ اسکول ٹیچرز نے بتایا کہ انھیں ہیکرز نے بینک کے ہیلپ لائن نمبر سے کال کر کے پن کوڈ مانگا تھا، کال کرنے والوں کے پاس اکاؤنٹ کی مکمل معلومات تھیں۔
اسکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے اے ٹی ایم کوڈ حاصل کر کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے نکال لیے۔ متاثرہ ٹیچر نے دہائی دی کہ بینک برانچ کا عملہ تعاون نہیں کر رہا، کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔