دادو:انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ:خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
دادو کے قریب انڈس ہائی وے پرلاڑکانہ سے کراچی جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹریلر سے جا ٹکرائی، حادثے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوسول اسپتال دادو منتقل کیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حادثے کا ذ،مہ دار بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایس ایس پی پرویز عمرانی کے مطابق زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جبکہ چارافراد کی حالت تشویشناک ہے۔
امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو متاثرہ کوچ اور ٹریلر سے نکال کرجائے حادثہ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔