اسلام آباد: حکومتی فیصلے کوئی ایک شخص نہیں کرتا، پرویز رشید
سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی فیصلے کے خلاف قانونی راستہ اختیار کروں گا،پہلے مجھے معلوم ہوجائے میرے ذمہ کیا گناہ لگایا گیا ہے
انھوں نے کہاکہ حکومتی فیصلے کوئی ایک شخص نہیں کرتا،ایک پروپوزل بنتا ہے اس کے قانونی ہونے سے متعلق جانچ پڑتال ہوتی ہے،ہر فائل پر درجنوں لوگ کئی دن کام کرتے ہیں،درجنوں لوگ اس پر اپنا نقطہ نظر دیتے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ عطاءالحق قاسمی کی تعیناتی ایسے ہی ہوئی جیسے پہلے ایم ڈی تعینات ہوتے تھے،افسران نے فائل پر لکھا عطاءالحق قاسمی کو ایم ڈی بنانا درست ہے،تفصیلی فیصلہ پڑھنے اور وکلا سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قاسمی صاحب کی اہلیت دنیا میں تسلیم کی جاتی ہے،قاسمی صاحب کی تحریروں کو پڑھا جاتا ہے لوگ اس پر پی ایچ ڈی کرتے ہیں