کراچی: نیب جب بلائے گی تو پیش ہو جاؤں گا، جام خان شورو
سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف نیب انکوائریوں کا معاملہ۔۔۔ جام خان شورو کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ،
سماعت کے بعد سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے مجھے ابھی تک نہیں بلایا, جب نیب بلائے گی تو پیش ہو جاوں گا
عدالت نے نیب جواب پر جام خان شورو کے وکیل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی، بعد ازاں عدالت نے جام خان شورو کی ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کردی