لاہور: شہبازشریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا احتجاج گھسیانی بلی کھمبانوچے والی بات ہے، فیاض الحسن چوہان
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت نے تین مافیاز سے حکومت پر حملہ کروایا، رانامشہود پولٹری انڈسٹری سے پنجاب میں کھربوں روپے لوٹ مارکرکےککٹری مافیا سے مشہور ہوئے
ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی سادھو بن کر مشورہ دیتے رہے، میرےعلاج کی فیس کی فکر چھوڑیں اور نیب میں پلی بار گینگ کی ایل این جی کرپشن کاسوچیں،جوراناثنااللہ سرپرشرافت کی ٹوپی اورمونچھوں کوتاؤ دے کر اخلاقیات کی تعلیم دے رہے تھے وہ مفرور مافیاہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے جتنے مافیاز ہیں میدان میں آجائیں عمران خان سردارعثمان کرپشن خاتمے کا نعرہ لگا کر نکلے ہیں،تمام نوسر بازی کوناکام بنائیں گے،شہبازشریف کی گرفتاری پر ن لیگ کا احتجاج گھسیانی بلی کھمبانوچے والی بات ہے،
فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ احتساب کا کدو کٹے گا تو پھر بٹے گا، ہماری حکومت کسی بھی طرح نیب اور سپریم کورٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جائے گی