کراچی : کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس
کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت اشیاے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مرتضیٰ میمن، ضلعی انتظامیہ اور بیورو آف سپلائی کے افسران اور ہول سیل اور ریٹیل تاجروں اور صارفین کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ،مہم شروع کرنےسے قبل ایک ہفتہ کی مہلت دی جاے گی،ڈپٹی کمشنرز ایک ہفتہ کی وارننگ دیں اور تنبیہ کریں سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرنے کا پابند بنائے،ڈپٹی کمشنرز نا جائز منافع خوروں کے خلاف مہم شروع کریں بلا امتیاز سخت کارروائ کریں
اجلاس میں گوشت اور پولٹری کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ،گوشت کی از سر نو قیمت مقرر کی جاے گی جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے بٹرے شہر کے لیے دو سلاٹرہاوس ناکافی ہیں،سلاٹر ہاوس کی حالت ٹھیک کرنے اور صحت کے تقاضوں کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے