لاہور:تحریک انصاف کی حکومت کو دو ماہ ميں ختم کر سکتے ہيں، رانا مشہود
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزیر کوئی کام نہیں کر رہے مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔پی ٹی آئی اور نیب اتحاد کو ایکسپوز کرینگے
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہں بننا چاہتے لیکن اگر عوام پر مزید ظلم ہوا تو ہم پی ٹی آئی حکومت کو دو ماہ میں ختم کرسکتے ہیں۔رانا مشہود نے اپنے احتساب کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر تعلیم مراد راس کو نوٹس بھجوا رہے ہیں۔