Nov 08, 2018 03:37 pm
views : 388
Location : National Assembly
Islamabad- law will make people who take their hand in touch Shahryar Afridi
اسلام آباد:قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے: شہریار آفریدی
وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نے توہین آمیز خاکوں پر حکومتی اقدام کی تعریف کی، نئے پاکستان میں گولیاں اور لاٹھیاں چلانا حکومتی وطیرہ نہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہم نمبر بنانے کیلئے گرفتاریاں نہیں کر رہے، حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی، چاہے وہ ایوان کا حصہ ہو،
شہریار آفریدی کا کہنا تھا قانون توڑنے والوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، گزشتہ دنوں احتجاج کے موقع پر تمام پارٹیاں ایک پیج پر تھیں، کسی بھی ملک کیلئے قومی سلامتی اور امن اہم ہوتا ہے۔