Nov 08, 2018 07:52 pm
views : 366
Location : Punjab Stadium
Lahore- Thal Jeep Rally Preparation
لاہور،تیسری تین روزہ تھل جیپ ریلی کا آغاز 16 نومبر کو ملتان سرکٹ ہاؤس سے ہورہا ہے
تیسری
تین روزہ تھل جیپ ریلی کا آغاز 16 نومبر کو ملتان سرکٹ ہاؤس سے ہورہا
ہے،جنگل میں ہوگا منگل اور سجے گا گاڑیوں کا میلہ،16نومبر کو سرکٹ ہاؤس
ملتان میں نیوی گیٹرز اورڈرائیورز کی کانفرنس منعقد ہوگی جبکہ 17نومبر
کوسٹاک گاڑیوں اور وومن کیٹگری کی ریس اور18نومبر کوپری پریڈ گاڑیوں کی ریس
ہو گی بعد ازاں 18نومبر کی راتکو فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں تقریب تقسیم
انعامات منعقد ہوگی،180کلومیٹرطویل ٹریک ملتان کے قریب ضلع مظفرگڑھ کی شروع
ہونے والی حدود کے علاقہ چھانگا مانگا ٹیلہ سے شروع ہو کر مظفرگڑھ ضلع کے
بعد ضلع لیہ کی حدود سے گزرنے کے بعد واپس چھانگا مانگا پر ہی ختم ہوگا جس
کی ریکی کا کام مکمل کرلیاگیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے گاڑیوں کی ویب سائٹ کے عہدیدار کا ریاض احمد کا کہنا تھا کہ
چولستان،اسکردو اور گوادر میں نریلی میں حصہ لے چکا ہوں۔
سنیل سرفراز کا کہنا تھا کہ بہت سی گاڑیوں کے پارٹس بہت مہنگے ہیں اگر حلومت انہیں ڈیوٹی فری کردے تو یہ خوش آئند بات ہوگی۔