اسلام آباد،گوادر میں کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ کو مبارکبادپیش کرتا ہوں،اعظم سواتی
پاکستان تحریک انساف کے
رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ گوادر میں کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر
چیئرمین سینیٹ کو مبارکبار پیش کرتا ہوں۔سینیٹ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال
کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مجھے گوادر کانفرنس
میں شریک گلوکار کے الفاظ ابھی تک یاد ہیں جو انہوں نے کہے تھے کہ صادق
سنجرانی پاکستان کا ستارہ ہیں،انہوں نے پسماندہ علاقے میں اتنی بڑی کانفرنس
منعقد کرائی۔
اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے ستون میں جہاں پارلیمنٹ کا کردار ہے وہیں عدلیہ اور فوج کا بھی واضح کردار ہے۔
آئین
پاکستان کو اس وقت کے بڑے علمائے کرام اور سیاسی رہنماؤں نے ملکر بنایا
تھا جو عوام اور حکومت کے درمیان معاہدے کی حیثیت رکھتا ہے۔