کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس کی ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات
میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی اور
بلوچستان کے نوجوانوں کو پاکستان نیوی میں ملازمتوں کی فراہمی پر بات چیت
کی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ملک کی سمندری
سرحدوں کی حفاظت کے لئے پا کستان نیوی کی کارکردگی باعث فخر ہے،تعلیم وصحت
کے شعبوں میں نیوی کے تعاون کو صوبے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے
ہیں،پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے جسے ترقی کےبہت سے مواقع
حاصل ہیں،پاکستان جلد معاشی استحکام حاصل کرے گا۔