کراچی، شہر قائد کی خوبصورتی کو واپس لانا چاہتے ہیں، میئر کراچی
میئر کراچی
وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اس وقت ایمپریس مارکیٹ کے سامنے کمشنر کراچی، ڈی
آئی جی، ایم سی، میونسپل کمشنر کے ایم سی اور انسداد تجاوزات کے ذمہ
داران موجود ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ہماری کارروائی جاری
ہے۔
ایمپریس
مارکیٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم
اختر کا کہنا تھا کہ ہم ایمپریس مارکیٹ کی اصل شکل کراچی کے لوگوں کو پھر
سے لوٹانا چاہتے ہیں،ہم کراچی کی خوبصورتی کو پھر سے اجاگر کرنا چاہتے
ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔ کے ایم سی نے جو علاقے ماضی
میں کرائے پر دیئے ہوئے تھے ہم نے وہ معاہدے ختم کردیئے ہیں۔
میئر
کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے تمام غیر قانونی تجاوزات کو ختم کردیا
ہے، ہم غریبوں کو تکلیف نہیں دینا چاہیں گےاور نہ ہی ہم کسی کا روزگار
چھیننا چاہتے ہیں۔