Nov 08, 2018 08:14 pm
views : 371
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 176 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (8 نومبر
2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 176 پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد 41367 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 114 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 197 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔