اسلام آباد:حکومت مک مکا کرکے نہیں کھیلے گی، فواد چوہدری
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کو ان کی شکلوں سے نفرت ہوگئی ہے، یہ چاہتے ہیں حکومت ان کے کیسز پر ہاتھ ہلکا کردے، اگر ان کی لوٹ مار پر بات کریں تو یہ پارلیمںٹ میں منہ بنالیتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آسیہ بی بی سے متعلق تاثر دیا گیا کوئی غیرملکی سفیر لے کر چلا گیا ہے، آسیہ بی بی کے معاملے پر غیرذمہ دارانہ رویے پر ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عافیہ صدیقی کے معاملے میں جلد پیش رفت ہوگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی اے اسی چیئرمین کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، بڑے بھائی کی کرپشن پر چھوٹے بھائی کو لگادیں یہ کیسے ممکن ہے، یہ چاہتے ہیں کیسز واپس ہوجائیں اور انہیں این آر او مل جائے تو سب ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ اتنا ہی غیر اخلاقی ہے جتنی ان کی پانچ سالہ کارکردگی ہے، گزشتہ حکومتوں کی کابینہ کے فیصلوں پر پانچ پانچ سال تک عمل نہیں ہوا۔