اسلام آباد:علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی: وزیراعظم
شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا ایک سو بیالیسواں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےخصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اورسوچ نے امید کے چراغ روشن کیے، انہی چراغوں نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور انتہاپسندی پر اقبال کی سوچ آج بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال نے جن مسائل کی پیشگوئی کی آج ہمیں انھی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے نزدیک عمل ہی زندگی ہے، خودی پر عمل سے پاکستان کو اقوام عالم میں اصل مقام دلا سکتے ہیں، عظیم مفکر کی فکر اجاگر کرنے کے لیے حکومتی سطح پر خصوصی پروگرام کیے جائیں۔