ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے
9نومبر1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ محمد اقبال کی شخصیت کا کوئی ایک پہلو ہو تو بیان کیا جائے
خالق ِ تصور پاکستان۔۔۔فطری قوت کے پیکر ۔۔۔۔مقصدیت سے بھرپور شاعری اور فلسفے کے ہیرو تھے
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
خود ہی کے علم بردار اور تصورِ پاکستان کے خالق قیام پاکستان سے پہلے ہی انتقال کر گئے تھے ۔لیکن ان کی تحریریں ہمیشہ سمجھنے والوں کیلئے رہنمائی کرتی رہے گی ۔زندگی کی حقیقتوں کو سمجھنا ہو تو علامہ اقبال کی تحریروں سے بہتر رہنمائی ہمیں کہا مل سکتی ہے۔لیکن اس کیلئے ان کی تحریروں کو پڑھنا لازمی شرط ہے اس حوالے علامہ اقبال کا خود کا کہنا ہے
انداز ِ بیاں اگر چہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات