کراچی : سمجھ نہیں آتا گورنر کس قانون کے تحت کام کررہے ہیں ، مرتضی ٰ وہاب
مشیر اطلاعات سندھ اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کبھی آصف زرداری،کبھی مشرف اور کبھی ق لیگ کے ترجمان رہے،انکے بیانات صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے،انکے بیانات کی گورنر ہاؤس سے تردید آجاتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،پریس کلب میں کارروائی غلط فہمی کی بنیاد پر تھی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق جی ایس ایم لوکیٹر کی سے غلط لوکیشن شو ہوئی،صدر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شفاف ہے،سپریم کورٹ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کارروائی ہےکسی کو نشانہ نہیں بنایا جارہا
ان کا مزید کہنا تھا کہ حزب اختلاف اس آپریشن کو سیاسی نہ بنائے،غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کررہے ہیں،شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرینگے،صفورا گوٹھ میں قائم ہائیڈرنٹ کے خلاف بھی کارروائی کرینگے،وفاق نے تسلیم کیا ہے سندھ کو اکیانوے کے معاہدے کے تحت پانی نہیں مل رہا