کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ کی روس کے بالٹک فلیٹ کے کمانڈر سے ملاقات
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی روس بالٹک فلیٹ کے کمانڈر سے ملاقات ہوئی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بالٹک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ کاپرتپاک استقبال کیا گیا روایتی گارڈز نے نیول چیف کوپرجوش انداز میں اعزازی سلامی پیش کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور بشمول میری ٹائم سکیورٹی ،بحری قزاقی کے آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بالٹک فلیٹ کے کمانڈرنے نیول چیف کو فلیٹ کے آپریشنز کے متعلق بریف کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ظفر محمود عباسی نے روس کی میرین کورکا دورہ کیا اور حربی ہتھیاروں کے مظاہر ے کو دیکھا۔روس کے بحری جہاز بوئی کی (BOIKIY )کابھی دورہ کیا۔نیول چیف نے وار مموریل کمپلیکس میں پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی تعلقات میں مزیدوسعت و استحکام کا باعث ہوگا۔.