لاہور:حمزہ شہباز شریف کی نیب پیشی پرفیاض الحسن چوہان کادرعمل
حمزہ شہباز شریف کی نیب پیشی پر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا درعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ پرکرپشن کے باراتیوں نے کئی کلو پتیاں نچھاور کیں ۔کرپشن کے باراتی حمزہ شہباز کے سامنے ناچتے کودتے رہے
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ کشمیر فتح کرکے آئے ہیں جو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور ہوئیں؟،حمزہ شہباز نے کل نیب کے قوانین کو کالا قانون قرار دیا۔چوری اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث حمزہ شہباز نے پتیاں نچھاور کراکے اپنی ذہنی صلاحیت عیاں کردی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بیس کروڑ پاکستانیوں کو آل شریف کے ذہنی،انتظامی اوراخلاقی معیار کا پتا چل گیا ہے ۔حمزہ شہباز نماز،حج یا نفل پڑھنے نہیں بلکہ دھرتی ماں کو لوٹنے پر نیب بلائے گئے ہیں،