اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت پولیو خاتمہ ٹاسک فورس کا اجلاس
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت پولیو خاتمہ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیر صحت عامر محمود کیانی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر کے پی شاہ فرمان ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، لیفٹینٹ جنرل افضل ، تمام صوبائی چیف سیکرٹیریز اور پولیو ٹیم کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی
اجلاس میں ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور اسکے تدارک پر خصوصی بریفنگ دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کے ہر ممکن قدم اٹھایا جائیگا،پاک فوج ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کررہی ہے
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کا پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ہے،ہم بین الاقوامی برادری ، ڈونر ز کے بھی مشکور ہیں جو پولیو کے خاتمے کےلئے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں