Nov 09, 2018 06:04 pm
views : 501
Location : Different Areas
Lahore- Doctors Organizes walk on Smoge
لاہور، اسموگ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک واک کا اہتمام
لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے اسموگ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک واک کا اہتمام کیاگیا۔ واک میں شریک پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز نے اسموگ سے بچاؤ کے حوالے سے مزین کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
واک میں شریک پروفیسر اشرف جمال کا کہناتھا کہ اسموگ ایک فضائی آلودگی ہے جو کہ دھند اور دھویں کے امتزاج سے بنتی ہے، جب انسان سانس لیتا ہے تو سانس کے ساتھ فضائی آلودگی اندر چلی جاتی ہے جس کے نتیجے میں سانس کی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ ناک کی الرجی، چھینکیں، گلے میں خراش، آنکھوں میں جلن اور جلد پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور خاص طور پر بچے اور بوڑھے زیادہ اس کا شکار ہوتے ہیں، اسموگ پھیپھڑوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسموگ سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے کہ بغیر وجہ کے گھر سے باہر نہ نکلا جائے اور اگر زیادہ ہی ضرورت ہے تو ماسک کا استعمال کیا جائے، آنکھوں پر کالا چشمہ لگایا جائے اور ہاتھوں کو بار بار پانی سے دھویا جائے۔